Thursday , August 24 2017
Home / ہندوستان / علیگڑھ یونیورسٹی اراضی کو لیزپر دینے کی تجویز سے دستبرداری

علیگڑھ یونیورسٹی اراضی کو لیزپر دینے کی تجویز سے دستبرداری

علیگڑھ۔/12نومبر، ( سیاست ڈاٹ کام ) وائس چانسلر لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ) ضمیر الدین شاہ نے آج بتایا کہ ممبئی کے ایک بلڈر کو گیسٹ ہاوز کی تعمیر کیلئے علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کی اراضی کو لیز ( پٹہ ) پر دینے کی تجویز سے دستبرداری اختیار کرلی گئی ہے ۔ یونیورسٹی برادری کے نام ایک کھلے مکتوب میں اراضی کے تنازعہ اور دیگر مسائل پر غلط فہمیوں کے ازالہ کی کوشش کی۔طلباء ، اساتذہ اور بعض تنظیموں کے شدید احتجاج کے پیش نظر ممبئی کے ایک بلڈر نے جو کہ یونیورسٹی کے قدیم طالب علم ہیں پراجکٹ سے رضاکارانہ دستبرداری اختیار کرلی ہے جوکہ 25سال کے لیز پر BOT( تعمیر۔ استعمال۔ منتقلی ) کی بناء پر منظور کیا گیا تھا۔ ضمیر شاہ نے یہ وضاحت کی کہ یونیورسٹی کی اراضی کو پٹہ پر دینے کا مقصد ایک بہترین گیسٹ ہاوز کی تعمیر ہے تاکہ سال 2017ء میںصد سالہ تقاریب کے دوران مہمانوں کیلئے قیام کی سہولت ہوسکے۔ جبکہ 100کمروں میں سے 10کمرے یونیورسٹی کیلئے مختص کئے جانے کی تجویز تھی۔

TOPPOPULARRECENT