Sunday , August 20 2017
Home / Top Stories / علی حیدر گیلانی بازیابی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

علی حیدر گیلانی بازیابی کے بعد پاکستان پہنچ گئے

لاہور۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے فرزند علی حیدر گیلانی افغانستان میں ایک فوجی کارروائی میں بازیابی کے بعد خصوصی طیارے کے ذریعہ پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ان کا طیارہ چہارشنبہ کی دوپہر لاہور کے ہوائی اڈے پر اترا جہاں علی گیلانی کے استقبال کے لیے ان کے اہلِ خانہ موجود تھے۔ انھیں منگل کی صبح افغانستان کے جنوب مشرقی صوبے پکتیکا کے علاقے گیان میں ہونے والے ایک آپریشن کے نتیجے میں بازیاب کرایا گیا تھا۔بازیابی کے بعد علی گیلانی کو پہلے بگرام کے ہوائی اڈے اور پھر کابل منتقل کیا گیا تھا جہاں ان کا مکمل طبی معائنہ ہوا تھا۔پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق چہارشنبہ کی صبح 10 بجے کے قریب افغان حکام نے انھیں کابل میں پاکستانی سفیر ابرار حسین کے حوالے کیا۔

 

مشرف کو اِشتہاری مجرم قرار دے دیا گیا
اسلام آباد۔ 11 مئی (سیاست ڈاٹ کام) آئین شکنی کے مقدمہ کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے سابق فوجی صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دے دیا ہے۔جسٹس مظہر عالم کاکاخیل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کی جانب سے یہ حکم چہارشنبہ کو وفاقی تحقیقاتی ادارے یعنی ایف آئی اے کی طرف سے سابق فوجی صدر کے وارنٹ گرفتاری کی تکمیل کے سلسلے میں پیش کی گئی رپورٹ کی روشنی میں کیا۔ایف آئی اے کے ڈائریکٹر جنرل کی جانب سے عدالت میں رپورٹ پیش کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وارنٹ کی تکمیل کیلئے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں ملزم کی رہائش گاہوں پر چھاپے مارے گئے لیکن وہ وہاں موجود نہیں تھے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ اطلاعات کے مطابق ملزم پرویز مشرف ان دنوں بیرون ملک ہیں۔

TOPPOPULARRECENT