Friday , September 22 2017
Home / عرب دنیا / علی عبداللہ صالح، حوثیوں سے اتحاد ختم کرنے تیار

علی عبداللہ صالح، حوثیوں سے اتحاد ختم کرنے تیار

صنعاء۔ 21 اگست (سیاست اڈٹ کام) یمن کے معزول صدر علی عبداللہ صالح نے یہ بات تسلیم کی ہے کہ ان کی جماعت اور ان کے اتحادی حوثیوں کے درمیان گہرے اختلافات پائے جاتے ہیں اور اگر یہ جاری رہتے ہیں تو وہ انصار اللہ ( حوثی باغیوں ) سے ناتا توڑنے کو تیار ہیں۔معزول صدر کی جماعت جنرل پیپلز کانگریس کی ویب سائٹ المعتمر ڈاٹ نیٹ نے ان کی ایک تقریر پوسٹ کی ہے۔اس میں انھوں نے حوثیوں کی جانب سے آیندہ جمعرات کو اپنی جماعت کے پینتیسویں یوم تاسیس کے موقع پر صنعاء میں تقریب منعقد کرنے پر اعتراض پر تبصرہ کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ :’’ صنعا ہر کسی کا ہے اور شہر میں افراتفری پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوں گی‘‘۔حوثی باغیوں کا صنعاء پر ستمبر 2014ء سے کنٹرول ہے۔ وہ جنرل پیپلز کانگریس کے تاسیسی اجتماع کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کررہے ہیں اور انھوں نے خود بھی دارالحکومت کے داخلی دروازوں پر جمعرات ہی کو اپنا ایک اجتماع منعقد کرنے کا اعلان کردیا ہے تاکہ علی صالح کے حامیوں کو شہر میں داخلے اور اپنی جماعت کی تقریبات میں شریک ہونے سے روکا جاسکے۔

TOPPOPULARRECENT