Friday , July 28 2017
Home / ہندوستان / علی گڑھ میں دو فرقوں کے مابین پتھراؤ، حالات کشیدہ

علی گڑھ میں دو فرقوں کے مابین پتھراؤ، حالات کشیدہ

علی گڑھ25مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش میں علی گڑھ کے ساسنی گیٹ علاقہ میں موٹر سائیکل سے بچے کے ٹکرانے سے ہوئے تنازعہ کے بعد ساسنی گیٹ کے لڈیا میں دو فرقوں کے لوگوں کے مابین جم کر ہونے والے پتھراؤ میں چھ افراد زخمی ہوگئے ۔پولیس ذرائع کے مطابق ساسنی گیٹ علاقہ کے لڈیا کے رہنے والے دنیش بالمیکی کا آٹھ سالہ بیٹا انیکیت کل رات گھر سے باہر کھیل رہا تھا۔ دریں اثناء ایک فرقہ کا ایک نوجوان موٹر سائیکل سے ٹکر مار کر بھاگ گیا جس سے اس کا پیر ٹوٹ گیا۔ اس کی شکایت کرنے دنیش اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملزم نوجوان کے گھر گیا۔ شکایت کی ہی جا رہی تھی کہ دونوں فرقوں کے مابین مارپیٹ ہونے لگی۔دیکھتے ہی دیکھتے دونوں جانب سے پتھراؤ ہونے لگا جس میں چھ افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے ۔
1.11 کروڑ کی جعلی کرنسی ضبط
احمدآباد ، 25 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کرائم برانچ کے عہدیداروں نے آج امریلی میں دو اشخاص کے قبضے سے جعلی کرنسی نوٹس ضبط کئے جن کی ظاہری قدر 1.11 کروڑ روپئے ہے اور پھر دونوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے یہ ضبطی ایک خفیہ اطلاع پر عمل میں لائی کہ بعض افراد لاتھی ٹاؤن سے امریلی کو اسکوٹی پر مشتبہ اشیاء لے جارہے ہیں۔ امریلی کرائم برانچ کے عہدہ دار نے کہا کہ پولیس نے اس ٹو وہیلر کو بھاؤنگر روڈ پر روکا اور اس کی تلاشی لی۔ انھیں دو افراد کے پاس سے ایک بیاگ ملا جو 2,000 روپئے اور 500 روپئے کی قدر والی جعلی کرنسی نوٹوں سے بھرا ہوا تھا۔ انھوں نے کہا کہ دونوں افراد کی شناخت سچن پرمار اور پریش سولنکی کی حیثیت سے ہوئی جن پر آئی پی سی کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پرمار کا تعلق بھاؤنگر سے ہے اور سولنکی امریلی میں لاتھی ٹاؤن کا متوطن ہے۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT