Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عماد وسیم زخمی ، ونڈے سیریز سے باہر

عماد وسیم زخمی ، ونڈے سیریز سے باہر

لاہور: (دنیا نیوز) پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم اسلام آباد میں ایک ڈومیسٹک میچ میں ہاتھ پر گیند لگنے کے باعث زخمی ہوئے۔ انجری کی نوعیت سنجیدہ ہونے کے باعث انہیں انگلینڈ کیخلاف ایک روزہ ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ونڈے ابو ظہبی میں 11 نومبر کو کھیلا جائیگا۔ عماد کے زخمی ہونے کے سبب پاکستان ایک بہترین آل راؤنڈر سے محروم ہوگیا ہے۔ عماد نے پانچ ایک روزہ میچ کھیل کر 76 رنز بنائے اور 7 وکٹیں حاصل کیں۔

TOPPOPULARRECENT