Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عماد وسیم ٹوئنٹی20 سیریز سے بھی باہر

عماد وسیم ٹوئنٹی20 سیریز سے بھی باہر

اسلام آباد۔21 نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان پاکستانی آل راؤنڈر عماد وسیم انگلی کے زخم کے سبب انگلینڈ کے خلاف  ٹوئنٹی 20  میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ عماد وسیم گزشتہ ماہ ڈومیسٹک میچ کے دوران اپنی انگلی تڑوا بیٹھے جس کے بعد انہیں دو ہفتے آرام کا مشورہ دیا گیا تھا۔ تاہم وہ ابھی تک اپنی انگلی کے زخم  سے صحتیاب  ہونے  میں کامیاب نہیں ہو سکے جس کے باعث ان کی جگہ آل راؤنڈ بلال آصف لیں گے۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین  ٹوئنٹی20  میچوں کی سیریز کا آغاز 26 نومبر سے ہو گا۔

TOPPOPULARRECENT