Friday , October 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عمارتوں کی تعمیر کیلئے اجازت ناموں کو آسان بنانے کے اقدامات

عمارتوں کی تعمیر کیلئے اجازت ناموں کو آسان بنانے کے اقدامات

حیدرآباد /7 اپریل ( سیاست نیوز ) شہر میں عمارتوں کی تعمیر اور اس کی اجازت کو آسان بنانے کے اقدامات کا بلدیہ نے آغاز کردیا ہے ۔ بلدیہ ٹاون پلاننگ شعبہ کو بدعنوانی سے پاک کرنے اور خدمات کو شفاف بنانے کافیصلہ کیا ہے ۔ کمشنر بلدیہ ڈاکٹر بی جناردھن ریڈئ نے اپنے جاری کردہ بیان میں بتایا کہ مکانات کے ا جازت ناموں کو بہت جلد آن لائین جاری کرنے کے طریقہ کار کو رائج کیا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ اکٹوبر 2015 سے قبل بلدیہ میں بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس 20 دن میں ایک مرتبہ ہوا کرتا تھا ۔ تاہم کمشنر کے اقدامات سے ہر ہفتہ پلاننگ کمیٹی کا ا جلاس منعقد کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر 17 سے مارچ تک 18 اجلاس منعقد کئے گئے اور ان میں تقریباً 391 سفارشات کو منظوری دی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT