Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت سے گرنے پر طالب علم کی موت

عمارت سے گرنے پر طالب علم کی موت

حیدرآباد /9 جون ( سیاست نیوز ) جگت گیری گٹہ علاقہ میں ایک طالب علم عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر ہلاک ہوگیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 11 سالہ مدھوموہن طالب علم مخدوم نگر علاقہ میں رہتا تھا ۔ یہ لڑکا چھت پر پانی کی ٹانکی میں پانی کی جانچ کرنے گیا تھا کہ مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا ۔ پولیس جگت گیری گٹہ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT