Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے افراد کی موت

عمارت سے گرکر زخمی ہونے والے افراد کی موت

حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) راجندر نگر اور چلکل گوڑ ہ کے علاقہ میں دو افراد کی مشتبہ حالت میں بلندی سے گرنے سے موت ہوگئی ۔ راجندر نگر پولیس کے مطابق 26 سالہ ابراہیم جو 9 نمبر کشن باغ علاقہ کے ساکن عبدالسلیم کا بیٹا پیشہ سے کرانہ دوکان چلاتا تھا کل یکم جون کو یہ نوجوان مشتبہ طور پر بلندی سے گرکر شدید زخمی ہوگیا ۔ جس کے سر پر گہرے زخموں کے نشان آئے ۔ جس کو کاچی گوڑہ کے ایک معروف ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا جہاں علاج کے دوران وہ آج فوت ہوگیا ۔ چلکل گوڑہ پولیس کے مطابق 34 سالہ کے کیشو راؤ جو پیشہ سے مزدور پدما راؤ نگر میں رہتا تھا ۔ یہ شخص کل مشتبہ طور پر عمارت کی تیسری منزل سے گرکر شدید زخمی ہوگیا اور  علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

 

دل برداشتہ طالب علم کی خودکشی
حیدرآباد ۔ /2 جون (سیاست نیوز) ڈگری امتحان میں ناکامی سے دلبرداشتہ ایک طالبعلم نے خودکشی کرلی ۔ یہ واقعہ راجندر نگر پولیس حدود میں پیش آیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق  23 سالہ طالب علم سوامی گوڑ جو ڈگری میں زیرتعلیم تھا راجندر نگر کے علاقہ بدویل میں رہتا تھا ۔ کل جاری نتائج میں وہ ناکام ہوگیا تھا ۔ اس طالب علم نے عمارت کی چوتھی منزل سے چھلانگ لگاکر خودکشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT