Tuesday , July 25 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت منہدم کرنے کے دوران ایک شخص کی موت

عمارت منہدم کرنے کے دوران ایک شخص کی موت

حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) عمارت منہدم کرنے کے دوران ایک شخص مشتبہ طور پر ہلاک ہوگیا ۔ سکندرآباد کے علاقہ بوئن پلی پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا ۔ بوئن پلی پولیس کے مطا بق36 سالہ راجہ لنگم جو پیشہ سے مزدور تھا ۔ سکندرآباد کے علاقہ ایم سنیل  گارڈن کے قریب ایک عمارت کی انہدامی کارروائی میں مصروف تھا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق یہ شخص جے سی بی گاڑی کی زد میں آکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس بوئن پلی نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔
محبوبہ کی بے وفائی پر خودکشی
حیدرآباد /8 مارچ ( سیاست نیوز ) شادی شدہ خاتون سے محبت ایک شخص کی موت کا سبب بن گئی ۔ جس نے اپنی شادی شدہ محبوبہ کی بے وفائی سے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ رامگوپال پیٹ پولیس حسین ساگر تالاب میں چھلانگ لگاکر خودکشی کرنے والے اس شخص رمیش کمار کی نعش کو پانی سے برآمد کرلیا ہے ۔ اس شخص کی عمر 27 سال بتائی گئی ہے جو پیشہ سے خانگی ملازم اور گھٹکیسر علاقہ کا ساکن تھا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT