Thursday , September 21 2017
Home / جرائم و حادثات / عمارت کی بلندی سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

عمارت کی بلندی سے چھلانگ کے ذریعہ خودکشی

حیدرآباد 22 مئی (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ چندرائن گٹہ میں ایک کمسن طالبہ نے رات دیر گئے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگادی۔ بتایا جاتا ہے کہ 15 سالہ ایس فاطمہ جو اندرا نگر چندرائن گٹہ علاقہ کے ساکن محمد محی الدین کی بیٹی تھی۔ دسویں جماعت کی طالبہ تھی۔ کل رات تقریباً 2 بجے مبینہ طور پر عمارت کی دوسری منزل کے بالائی حصہ سے چھلانگ لگادی جس کو فوری طور پر عثمانیہ جنرل ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں علاج کے دوران وہ فوت ہوگئی۔ پولیس نے اس سلسلہ میں مقدمہ درج کرلیا ہے۔ تاہم سمیہ فاطمہ کی خودکشی کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا۔

TOPPOPULARRECENT