Monday , October 23 2017
Home / جرائم و حادثات / عمدہ ساگر میں طالب علم غرقاب

عمدہ ساگر میں طالب علم غرقاب

حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) مائیلاردیوپلی کے عمدہ ساگر میں ایک طالب علم مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 14 سالہ راجندر ناتھ جو شانتی نگر کاٹے دھن علاقہ کا ساکن تھا ۔ اپنے دیگر دو ساتھیوں 12 سالہ ابھئے اور 9 سالہ راگھویندر کے ہمراہ تیراکی کے غرض سے عمدہ ساگر گیا تھا ۔ تاہم دونوں ساگر میں نہیں اترے صرف راجندر ناتھ ہی پانی میں گیا ۔ جو مشتبہ طور پر غرقاب ہوگیا ۔ رات دیر گئے پولیس نے غرقاب طالب علم کی نعش پانی سے نکالنے کی کوشش میں مصروف ہے اور غوطہ خوروں کی مدد حاصل کی جارہی ہے ۔
گاندھی نگر میں ایک شخص کی خودکشی
حیدرآباد /18 اگست ( سیاست نیوز ) گاندھی نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 26 سالہ دنیش جو اپنے بیٹے کی سالگرہ تقریب کی تیاری میں مصروف تھا ۔ مشتبہ طور پر پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ دنیش جو پیشہ سے خانگی ملازم بتایا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق کل رات دنیش اور اس کی بیوی ہیمالتا کے درمیان بحث و تکرار ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

TOPPOPULARRECENT