Monday , May 29 2017
Home / پاکستان / عمران خان کو غدار کہنے پر پاکستانی قومی اسمبلی میں ہنگامہ

عمران خان کو غدار کہنے پر پاکستانی قومی اسمبلی میں ہنگامہ

اسلام آباد ۔ 9 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی پارلیمنٹ میں بھی قانون سازوں کے درمیان اس وقت تلخ کلامی کا تبادلہ ہوا جب حکمراں جماعت پی ایم ایل (این) نے کرکٹر سے سیاستداں بننے والے عمران خان کو غدار کہہ کر پکارا۔ پی ایم ایل (این) قانون ساز میاں جاوید لطیف نے قومی اسمبلی میں ایک مباحثہ کے دوران کہاکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) صدرنشین عمران خان کا رویہ حال ہی منعقد شدہ کرکٹ ٹورنمنٹ پاکستان سوپر لیگ (PSL) کے تئیں بالکل غداروں جیسا تھا کیونکہ انہوں نے ٹورنمنٹ کے فائنل کے لاہور میں انعقاد کی نہ صرف مخالفت کی تھی بلکہ بعض بیرونی کھلاڑیوں کا مضحکہ بھی اڑایا تھا۔ مسٹر لطیف جب پارلیمنٹ میں داخل ہوئے تو بالکل اسی وقت وہ پی ٹی آئی کے مراد سعید کے ساتھ کسی معاملہ پر الجھ پڑے جو گرماگرم بحث و تکرار میں بدل گیا۔ اسی وقت دیگر قانون سازوں نے مداخلت کرتے ہوئے دونوں کے درمیان صلح صفائی کروائی اور اس طرح معاملہ کنٹرول کے باہر ہونے سے بچ گیا۔ بعدازاں مراد سعید نے کہا کہ حکمراں جماعت کے قانون سازوں کو ان کے (سعید) قائد کو غدار کہنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔ انہوں نے قومی اسمبلی کے اسپیکر سے اس واقعہ کا سخت نوٹ لینے کی درخواست کی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT