Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / عمران خان کی تیسری شادی؟

عمران خان کی تیسری شادی؟

اسلام آباد 12 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کرکٹ کھلاڑی سے سیاست داں بننے والے صدرنشین اپوزیشن پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ایک سادہ سی تقریب میں لندن میں تیسری بار شادی کرلی۔ اُن کی شادی کی خبریں منظر عام پر آگئیں جبکہ 63 سالہ عمران خان نے اپنے حالیہ انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ تیسری بار شادی کرنے پر غور کرسکتے ہیں کیوں کہ اُن کی پہلی دو شادیاں طلاق پر ختم ہوگئیں۔ دنیا ٹی وی کی خبر کے بموجب عمران خان نے شادیوں کی ہیٹ ٹرک کی ہے۔ ٹی وی چیانل نے کہاکہ اُن کی بیوی پنجاب کے مشہور منیکا گھرانے کی ہیں۔ جیو ٹی وی کی خبر کے بموجب عمران خان نے شادی کی تردید کی ہے۔ جیو ٹی وی نے خبر دی ہے کہ عمران خان نے اپنی مذہبی رہنما کے مشورہ پر پاکستانی صوبہ پنجاب کے بارسوخ خاندان منیکا کی ایک خاتون سے تیسری شادی کرنے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔وہ اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ چھٹیاں منانے کے لئے لندن گئے ہوئے تھے تاہم تحریک انصاف نے عمران خان کی شادی کی اطلاعات کی سختی سے تردید کردی ہے۔

TOPPOPULARRECENT