Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمران خان کی کولکتہ آمد

عمران خان کی کولکتہ آمد

اسلام آباد ۔19 مارچ (سیات ڈاٹ کام ) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے کہا ہے کہ شاہد آفریدی نے ان سے ہندوستان کے خلاف میچ سے متعلق مشورہ مانگا ہے لہٰذا وہ ہندوستان پہنچ کر انہیں گْر بتائیں گے۔ پاکستان اور ہندوستان کے درمیان میچ کے لئے ہندوستان روانہ ہونے سے قبل بنی گالا میں میڈیا سے گفتگو کے دوران عمران خان نے کہا کہ ہندوستان پہنچنے کے بعد ٹیم سے ملاقات کروں گا، پاک۔ ہند میچ میں بہت دباؤ ہوتا ہے جبکہ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے رہنمائی مانگی تھی اس لئے ہندوستان جارہا ہوں جہاں کھلاڑیوں کو بتاؤں گا کہ ہندوستان کے خلاف کس سوچ اور حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

TOPPOPULARRECENT