Thursday , May 25 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمران نذیر کو بیماریوں نے کرکٹ سے دور کردیا

عمران نذیر کو بیماریوں نے کرکٹ سے دور کردیا

کراچی۔18مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق جارحانہ اوپنر عمران نذیر نے کہا ہے کہ انہیں مسلسل بیماریوں نے کرکٹ کھیلنے سے محروم کر دیا اور ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق چھ ماہ تک ان کی میدان میں واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اپنے وقت کے جارحانہ اوپنرعمران نذیر نے کہا کہ  وٹامن ڈی کی کمی،بڑھتی ہوئی یورک ایسڈ اور کولیسٹرول کی زیادتی نے انہیں کرکٹ کے میدانوں سے دور کر دیا ہے اور ڈاکٹرروں کی ہدایت کے تحت وہ مزید چھ ماہ تک کرکٹ نہیں کھیل سکیں گے۔  بیماریوں کے تسلسل کے سبب جسم کے جوڑوں میں شدید درد اب کافی حد تک کم ضرور ہوا ہے لیکن ابھی فزیو تھراپی چل رہی ہے۔ پاکستان کیلئے آٹھ ٹسٹ، 79ونڈے اور 25  ٹوئنٹی20 کھیلنے والے عمران نذیر کی کرکٹ میں فوری واپسی پر سوالیہ نشان لگا ہوا ہے۔ عمران نذیر نے اس بات کی بھی وضاحت کی کہ ڈاکٹرس  پرامید ہیں کہ وہ جلد کرکٹ کے میدان میں واپسی کے بعد کھیلنے کے قابل ہو جائیں گے تاہم اس کیلئے مزید چھ ماہ کا وقت درکار ہوگا۔عمران  نے پاکستان کیلئے آخری ٹوئنٹی20 مقابلہ سری لنکا کے خلاف کولمبو کے آر پریماداسا اسٹیڈیم میں چار اکتوبر 2012ء کو کھیلا تھا تاہم بیماری کے سبب وہ فرسٹ کلاس کرکٹ سے بھی دور ہو گئے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT