Saturday , October 21 2017
Home / ہندوستان / عمران ہاشمی کی جراتمندی پر امیتابھ کا اظہار ستائش

عمران ہاشمی کی جراتمندی پر امیتابھ کا اظہار ستائش

ممبئی ۔ 11 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : میگا اسٹار امیتابھ بچن نے ایک بہادر باپ کی حیثیت سے اداکار عمران ہاشمی کی ستائش کی ہے ۔ 37 سالہ ہاشمی نے حال ہی میں اپنے بیٹے پر ایک کتاب تحریر کی ہے جس نے کینسر سے لڑتے ہوئے شفایاب ہوا ہے ۔ اس کتاب کا عنوان ’ بوسہ زندگی ‘ رکھا گیا جس میں عمران ہاشمی اور ان کی اہلیہ سے ان دنوں کی مشکلات کا تذکرہ کیا ہے جب 2014 میں ان کا لڑکا کینسر سے متاثر ہوگیا تھا ۔ 73 سالہ امیتابھ بچن نے اداکار کے فرزند کو ایک خصوصی خط روانہ کیا ہے ۔ اور ان کی کامیاب جدوجہد پر داد تحسین پیش کی اور کہا کہ ایک بہادر باپ ہونے کے ناطے قابل ستائش ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT