Friday , September 22 2017
Home / پاکستان / عمران ۔ ریحام طلاق : ریحام نے کبھی عمران پر ہاتھ نہیں اٹھایا : پی ٹی آئی ترجمان

عمران ۔ ریحام طلاق : ریحام نے کبھی عمران پر ہاتھ نہیں اٹھایا : پی ٹی آئی ترجمان

کراچی ۔ 6 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی وجوہات کے بارے میں میڈیا میں گشت کررہی مختلف خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔ جمعرات کو ڈاکٹر شیریں مزاری کی جانب سے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا گیا کہ عمران خان اور ریحام خان، ان کے بچے اور ان کا خاندان علیحدگی کے عمل سے گزر رہے ہیں اور ایسے میں میڈیا کی قیاس آرائیاں اور افواہیں مایوس کن اور افسوس ناک ہیں۔ عمران خان کی ترجمان شیریں مزاری نے ان خبروں کی تردید کی جن میں یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ریحام خان کو رقوم کی ادائیگی ہوئی تھی اور یہ کہ ریحام خان عمران خان پر ہاتھ اٹھاتی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ ’ریحام خان کی جانب سے عمران خان پر دست درازی کی خبریں من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور بیمار ذہنیت کی عکاسی کرتی ہیں۔‘ شیریں مزاری نے یہ بھی وضاحت کی کہ پی ٹی آئی کے کسی رہنما کا عمران اور ریحام کی طلاق کے عمل میں کوئی کردار نہیں۔ ’تحریکِ انصاف کے بعض رہنماؤں کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ عمران خان اور ریحام خان کی علیحدگی کی وجہ بنے، بالکل من گھڑت ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ تحریک انصاف کی قیادت نے نہ پہلے کبھی صدرنشین کی خانگی زندگی میں مداخلت کی اور نہ ہی آئندہ اس کا کوئی امکان ہے۔‘

TOPPOPULARRECENT