Thursday , August 24 2017
Home / عرب دنیا / عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی

عمرہ زائرین کے ہوٹل میں آتشزدگی

ریاض ۔ 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) مکہ مکرمہ کے ایک ہوٹل میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا۔سعودی میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ کے ہوٹل میں اچانک آگ لگ گئی جس کے بعد 570عمرہ زائرین کو بحفاظت نکال لیا گیا۔ ہوٹل میں عمرہ زائرین رہائش پزیر تھے۔ سعودی حکام کا کہنا ہے کہ آگ عمارت کی 7ویں منزل میں لگی تاہم آگ لگنے کی بنیادی وجہ سامنے نہیں آسکی۔ آتشزدگی کے بعد بچاؤ کاری عملہ اور فائر برگیڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے موقع پر پہنچ کر عمرہ زائرین کو بحفاظت ہوٹل سے باہر نکال لیا۔ ریسکیو ذرائع نے موقف اختیار کیا ہے کہ آگ کے باعث ہوٹل میں دھواں بھرنے سے سانس لینے میں دشواری ہو رہی تھی اور اگر بچاؤکاری آپریشن بروقت نہ کیا جاتا تو جانی نقصان کا خدشہ تھا۔حادثہ کی تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT