Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عمرہ ویزا فیس کے احکام کالعدم ، شاہ سلمان سے مولانا پیر نقشبندی کا اظہار تشکر

عمرہ ویزا فیس کے احکام کالعدم ، شاہ سلمان سے مولانا پیر نقشبندی کا اظہار تشکر

بعد نماز جمعہ مساجد میں دعائیں ، سعودی سفیر السطی کی کامیاب ترجمانی
حیدرآباد ۔ 18 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : آج ملک کے مختلف علاقوں کی مساجد میں مسلمانوں کے مختلف عقائد و مسلک سے وابستہ مسلمانوں نے امت واحدہ کا مظاہرہ کرتے ہوئے خادم الحرمین و شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز والیء مملکت سعودی عرب کے عمرہ ویزا فیس کے ( 2000 ریال ) کے سابقہ احکام کو فوری اثر کے ساتھ کالعدم قرار دینے کے فیصلہ پر اظہار تشکر کیا اور بعد نماز جمعہ بارگاہ الہیٰ میں خادم الحرمین شاہ سلمان کے لیے دعائیں کیں ۔ اسی اثنا مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری صدر کل ہند انجمن پیشوایان مذاہب نے سفیر سعودی عرب ہزاکسلینسی محمد سعود السطی سے آج ربط پیدا کرتے ہوئے اس خصوص میں ان کی 24 اکٹوبر کو کی گئی نمائندگی پر مسلمانان ہند کے عمرہ ویزا فیس کے لزوم کی وجہ سے بے چینی کے جذبات و احساسات کی بہتر انداز میں ترجمانی پر پر زور ستائش کی ۔ مولانا نقشبندی نے خادم الحرمین کے ہند میں نمائندہ السطی سے اس توقع کااظہار کیا کہ وہ ہندوستانی عازمین حج و عمرہ کی بے مثال روایاتی خدمات کو جاری رکھیں گے ۔۔

TOPPOPULARRECENT