Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل کی پابندی پر پی سی بی کا موقف یکسر بدل گیا

عمر اکمل کی پابندی پر پی سی بی کا موقف یکسر بدل گیا

لاہور ، 13 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کرکٹ بورڈ نے مڈل آرڈر بیٹسمن عمر اکمل پر پابندی لگانے کے 48 گھنٹوں کے اندرون اپنا فیصلہ واپس لے لیا۔ ٹیم منیجر انتخاب عالم نے اتوار کو نیوزی لینڈ روانگی سے قبل کراچی میں صحافیوں کو بتایا تھا کہ قائد اعظم ٹرافی کے فائنل میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ’سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز‘ ٹیم کے عمر اکمل پر ایک میچ کی پابندی لگائی گئی تھی۔ اس پابندی کے بعد اکمل نیوزی لینڈ کے خلاف آکلینڈ میں جمعہ کو مقررہ پہلے ٹی ٹوئنٹی سے باہر ہو گئے تھے۔ تاہم منگل کو حیران کن پیش رفت میں چیف سلیکٹر ہارون رشید نے تجویز رکھی کہ عمر نے ایک ڈومیسٹک میچ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی، لہٰذا ان پر کسی انٹرنیشنل میچ میں کھیلنے پر پابندی نہیں ہونی چاہئے۔ چنانچہ عمر پر اب پاکستان کے ڈومیسٹک میچ میں ہی پابندی عائد کی جائی گی۔ عمر اکمل کا لگ بھگ پورا کریئر وقفے وقفے سے تنازعات سے گھرتا آیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT