Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عمر اکمل کی پاک T20 اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

عمر اکمل کی پاک T20 اسکواڈ میں شمولیت کا امکان

کراچی ؍لاہور ، 16 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے بیٹسمن عمر اکمل کو امکان ہے کہ سرزنش کا سامنا ہونے کے بعد انگلینڈ کے خلاف پاکستان کے ٹوئنٹی 20 اسکواڈ میں شامل ہونے کی اجازت دے دی جائے گی۔ عمر کو موجودہ طور پر گزشتہ ہفتے پیش آئے ایک واقعہ میں بورڈ کی طرف سے انکوائری کا سامنا ہے، جبکہ انھیں صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ایک ڈانس پارٹی سے پولیس اسٹیشن لے جایا گیا تھا۔ قبل ازیں ایل سی سی اے گراؤنڈ میں پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان و اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پریکٹس میں شرکت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انھوں نے کہا کہ عمر اکمل کے تعلق سے چیف سلیکٹر سے رابطہ ہوا۔ ’’چاہتا ہوں عمر اکمل سے متعلق تحقیقات جلد مکمل ہوں اور اگر وہ قصوروار نہیں تو انھیں کھیلنے کی اجازت دے کر جلد از جلد اسکواڈ کا حصہ بنایا جائے۔‘‘ آفریدی نے کہا کہ آئندہ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی تشکیل آخری مراحل میں ہے۔

TOPPOPULARRECENT