Saturday , September 23 2017
Home / جرائم و حادثات / عمر بن عود شاستری پورم ڈیویژن صدر پر حملہ

عمر بن عود شاستری پورم ڈیویژن صدر پر حملہ

ٹی آر ایس کی مقبولیت سے مقامی جماعت بوکھلاہٹ کا شکار : عمر بن عود
شمس آباد /12 ستمبر ( سیاست نیوز ) راجندر نگر کے علاقہ شاستری پورم ڈیویژن میں شاستری پورم ڈیویژن صدر عمر بن عود کی قیادت میں اسٹریٹ لائیٹس کے کاموں کا جائزہ 10 ستمبر کو لیا جارہا تھا کہ 8 تا 10 مقامی جماعت کے غنڈوں نے بحث کرتے ہوئے عمر بن عوث پر حملہ کرتے ہوئے انہیں زخمی کردیا ۔ جنہیں دواخانہ منتقل کیا گیا اور میلاردیوپلی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جس پر اب تک کوئی کارروائی انجام نہیں دی گئی ۔ عمر بن عوث نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ شاستری پورم میں ٹی آر ایس کی بڑھتی مقبولیت سے یہ جماعت بوکھلاہٹ کا شکار ہوچکی ہے اور اس کا اثر ایسا ہو رہا ہے کہ وہ ٹی آرایس قائدین کو نشانہ بناکر حملہ کر رہے ہیں ۔ چند ماہ قبل بھی مجلسی غنڈوں نے ٹی آر ایس قائد پر حملہ کیا تھا ۔ سید مزمل احمد راجندر نگر ڈیویژن نائب صدر نے کہا کہ برسر اقتدار پارٹی قائدین کو اپنا نشانہ بناکر انہیں کمزور کرنے کی کوشش کر رہی ہے ۔ ٹی آر ایس قائدین ایک طرف پارٹی کیلئے خدمت انجام دے رہے ہیں تو ان پر حملہ ہونے پر پارٹی کے اعلی قائدین انہیں کچھ نہیں کیا ۔ حملہ کی مذمت تک نہیں کی گئی ۔ رکن اسمبلی نے دواخانہ کا دورہ کرکے عمر بن عود سے ملاقات کرکے چلے گئے این کے کہنے پر بھی پولیس کارروائی کرنے سے قاصر رہی ۔ جناب فاروق حسین ایم ایل سی اور اعظم علی گریٹر حیدرآباد جنرل سکریٹری نے بھی دواخانہ پہونچ کر عمر بن عود کی عیادت کرتے ہوئے خدمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسیواقعہ کو دوبارہ نہیں ہونا چاہئے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔ سید مزمل احمد نے کہا کہ ہم پارٹی کیلئے کام کر رہے ہیں اور ہماری جانوں کو خطرہ پیدا ہوگیا ہے اگر ایسا ہی چلتا رہے تو ہم پارٹی کو چھوڑنے پر مجبور ہوجائے گی ۔ اس موقع پرمحمد عبدالوحید عطاپور میناریٹی سیل صدر ، محمد شوکت الدین ، محمداشفاق ، محمد خلیل کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔

TOPPOPULARRECENT