Sunday , May 28 2017
Home / شہر کی خبریں / عمر جلیل کا دورہ ارم منزل ، کارکردگی کا جائزہ

عمر جلیل کا دورہ ارم منزل ، کارکردگی کا جائزہ

حیدرآباد ۔ 18۔ اپریل (سیاست نیوز) تلنگانہ اقلیتی کمیشن کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے سکریٹری اقلیتی بہبود سید عمر جلیل نے آج ارم منزل میں واقع کمیشن کے دفتر کا دورہ کیا ۔ انہوں نے کمیشن کے سکریٹری پدما سندری سے کارکردگی کے بارے میں تفصیلات حاصل کی۔ واضح رہے کہ اقلیتی کمیشن کے دفتر کو سوماجی گوڑہ سے ارم منزل منتقل کیا گیا ہے جس کے بعد عوام کو اپنے مسائل پر نمائندگی میں دشواری ہورہی ہے ۔ کمیشن کے صدرنشین کی میعاد ختم ہوگئی اور بتایا جاتا ہے کہ حکومت نئے صدرنشین کے تقرر کی تیاری کر رہی ہے ۔ سکریٹری ا قلیتی بہبود نے بتایا کہ بہت جلد کمیشن کو کسی موزوں مقام پر منتقل کیا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت ہو۔ انہوں نے سکریٹری کمیشن کو ہدایت دی کہ موصول ہونے والی عوامی نمائندگیوں پر فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں متعلقہ محکمہ جات روانہ کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT