Wednesday , August 23 2017
Home / ہندوستان / عمر خالد کو دورۂ کولکاتا کی اجازت

عمر خالد کو دورۂ کولکاتا کی اجازت

نئی دہلی ۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) جے این یو طلباء قائد عمر خالد جو کہ یونیورسٹی کیمپس میں ملک دشمن نعرے بلند کرنے پر بغاوت کے الزامات کا سامنا کررہے ہیں دہلی کی ایک عدالت نے انہیں ایک مذاکرہ میں شرکت کیلئے دورۂ کولکاتا کی اجازت دیدی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج رنیش سنگھ نے عمر خالد کو 20 تا 23 مئی شہر کولکاتا جانے کی اجازت دیدی ہے تاکہ بستر سالیڈیریٹی نٹ ورک کولکتہ چیارٹیز کے زیراہتمام ایک پیانل مذاکرہ میں شریک ہوسکیں ۔ واضح رہے کہ خالد اور دوسرے طالب علم انیربن بھٹاچاریہ کو 6 ماہ کیلئے عبوری ضمانت پر رہا کیا گیا جو کہ صدر اسٹوڈنٹس یونین کنہیا کمار کے ساتھ شریک مجرم ہیں اور ضمانت میں یہ شرط بھی ہے کہ عدالت کی اجازت کے بغیر شہر دہلی سے باہر نہ جائیں ۔

TOPPOPULARRECENT