Saturday , September 23 2017
Home / ہندوستان / عمر خالد کے دوستوں سے پوچھ تاچھ

عمر خالد کے دوستوں سے پوچھ تاچھ

نئی دہلی ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) دہلی پولیس نے آج عمر خالد کے دو دوستوں سے پوچھ تاچھ کی جبکہ جے این یو میں متنازعہ پروگرام کے سلسلے میں درج غداری کے مقدمہ میں وہ مطلوب ہے ۔ عمر خالد کے ایک ساتھی سے جنوبی دہلی پولیس اسٹیشن میں تقریباً 6 گھنٹے پوچھ تاچھ کی گئی ۔ ان پر پروگرام کے انعقاد میں خالد کی مدد کا شبہ ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ایک اور دوست صادق نقوی جرنلسٹ سے بھی آج دوسرے دن پوچھ تاچھ کی گئی ۔ اس دوران جے این یو اسٹوڈنٹس یونین کے صدر کنہیا کمار کے ارکان خاندان نے وزیراعظم نریندر مودی سے خواہش کی ہے کہ وہ اپنی خاموشی ختم کریں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اب تک اس مسئلہ پر اپنی زبان بند رکھی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT