Monday , September 25 2017
Home / سیاسیات / عمر عبداللہ نے مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی

عمر عبداللہ نے مودی کو یوم پیدائش کی مبارکباد دی

 

سری نگر۔ 17ستمبر (یو این آئی) جموں وکشمیر کے سابق وزیراعلی عمر عبداللہ نے وزیراعظم نریندر مودی کے یوم پیدائش پر آج انہیں مبارکباد دی۔مسٹر عبداللہ نے ٹوئٹ کیا کہ وزیراعظم نریندر مودی کو وم پیدائش کی بہت مبارکباد۔ میں ان کی طویل عمری اور اچھی صحت کی دعا کرتا ہوں۔واضح رہے کہ نریندر مودی کی آج 67 ویں سالگرہ تھی ۔

مودی پر گجراتی فلم کی تیاری
نئی دہلی17ستمبر(یو این آئی) وزیراعظم نریندر مودی کی زندگی پر گجراتی زبان میں فلم ‘ہوں نریندر مودی بنوا مانگ چھوں’ بن رہی ہے ۔ جسے اس برس 17نو مبر کو ریلیز کرنے کا منصوبہ ہے ۔ ہدایت کاری انل نارائنی نے کی جو ہی ‘بے یار دھکو مار’ فلم بنا چکے ہیں۔ انل چھ سات ہندی فلموں کیلئے بھی کام کرچکے ہیں۔’ہوں نریندر مودی بنوا مانگ چھوںکی پروڈیوسر تانیہ شرما ہیں جبکہ کوپروڈیوسر راجیو اروڑہ ہیں۔ فلم میں اونکار داس، انیسا سید، کرن پٹیل اور ہیرال اہم کردار میں ہیں۔ فلم میں فرید دابری اور دیویا کمار نے گانے گئے ہیں۔ گیت آر جے روشن نے لکھے اور موسیقی آر بی کمال نے دی ہے ۔کاویا موویزاور شری ارتھ پروڈکشن کے بینر تلے یہ فلم بن رہی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT