Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / عمر عبداللہ کا نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی پر زور

عمر عبداللہ کا نوجوان فنکاروں کی حوصلہ افزائی پر زور

سری نگر۔ 13 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) جموں وکشمیر کے گرمائی دارالحکومت سری نگر میں 16 ستمبر کو ’ساتویں سالانہ معاصر آرٹ شو‘کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں قریب تین درجن نوجوان آرٹسٹوں کے فن پاروں کو نمائش کے لئے رکھا جائے گا۔معاصر آرٹ کی فاؤنڈیشن ’کشمیر آرٹ کوئسٹ‘ اور ’زیڈ ایم کے کولکٹیو‘کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد ہونے والا یہ ’آرٹ شو‘فن مصوری کا شوق رکھنے والے افراد کے لئے 2 دنوں تک جاری رہے گا۔ اس دوران ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اس آرٹ شو کے نوجوان منتظمین کی کوششوں کو سراہا ہے ۔انہوں نے مائیکرو بلاگنگ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ’کشمیر آرٹ کوئسٹ‘ کے بانی اور منیجنگ ڈائریکٹر سید مجتبیٰ رضوی کی طرف سے شیئر کئے گئے ’آرٹ شو کے پوسٹر‘ پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ نوجوان آرٹ کوآرڈنیٹرز کی کوششوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ یہ آرٹ شو 16 ستمبر سے دو دن کے لئے ہے ۔ ان کی حوصلہ افزائی کے لئے ضرور آیئے گا۔ آپ کو ان کے فن پارے ضرور پسند آئیں گے ۔ کشمیر آرٹ کوئسٹ نے اپنے ساتویں ’معاصر آرٹ شو‘کو ’سنگھم‘ کا عنوان دیا ہے ۔ سید مجتبیٰ رضوی جو کہ وادی کے معروف نوجوان مصور ہیں، انھوں نے بتایا کہ سالانہ ’معاصر آرٹ شو‘کا انعقاد ’کشمیر آرٹ کوئسٹ‘ اور ’زیڈ ایم کے کولکٹیو آرٹ، آرکیٹکچر اینڈ ڈیزائن‘ مشترکہ طور پرکررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT