Thursday , August 17 2017
Home / دنیا / عمر متین صدیقی داعش کا وفادار تھا

عمر متین صدیقی داعش کا وفادار تھا

اورلینڈو۔ 13 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام)امریکی ریاست فلوریڈرا کے شہر آرلینڈو میں واقع ہم جنس پرستوں کے کلب میں رات گئے گھس کر 29سالہ افغان نژاد عمر متین صدیقی نے اندھا دندھ فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں پچاس کے قریب افراد ہلاک اور ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔ بعدازاں حملہ آور کو فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ہلاک کردیا گیا تھا۔ امریکی نشریاتی ادارہ نے انکشاف کیا ہے کہ حملہ آور نے حملہ سے قبل 911پر کال کر کے خود کو داعش کا وفادار قرار دیتے ہوئے خلافتِ اسلامیہ سے بیعت کا اظہار بھی کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور کی فون کال کے بعد اس کیخلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی تھیں مگر اسی دوران یہ واقعہ ہوگیا۔دوسری طرف شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ نے دعوی کیا ہے کہ یہ حملہ داعش کی جانب سے کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT