Tuesday , May 30 2017
Home / جرائم و حادثات / عنبرپیٹ اور آدی بٹلہ پولیس حدود میں دو طالبات کی خودکشی

عنبرپیٹ اور آدی بٹلہ پولیس حدود میں دو طالبات کی خودکشی

حیدرآباد /7 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ اور آدی بٹلہ پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں دو طالبات نے خودکشی کرلی ۔ عنبرپیٹ پولیس حدود میں انٹرمیڈیٹ کی طالبہ 17 سالہ رینوکا نے ٹی سی کے خوف سے دلبرداشتہ ہوکر انتہائی اقدام کیا۔ یہ لڑکی اکثر کالج غیر حاضر ہوا کرتی تھی اور کالج سے بے وقت چلی جاتی تھی ۔ گذشتہ روز اس طالبہ کے والد ملیش نے جب اسے کالج سے گھر لے جانے کیلئے کالج پہونچے تو اسے اس بات کا علم ہوا ۔ رینوکا سنٹرل ایکسائز کالونی باغ عنبرپیٹ میں رہتی تھی ۔ اس کے والد پیشہ سے آٹو ڈرائیور بتایا گیا ہے ۔ کالج انتظامیہ نے رینوکا کے والد ملیش کو اس کی بیٹی کی کارکردگی بتائی اور کہا کہ اکثر وہ کالج سے جلد ہی چلی جاتی ہے

اور اس کا تعلیمی مظاہرہ ٹھیک نہیں اور نہ ہی اس کی حاضری درست ہے ۔ اس بات پر ملیش نے اپنی بیٹی کو ڈانٹ ڈپٹ کا نشانہ بنایا اور کالج انتظامیہ کی اس دھمکی سے بھی آگاہ کیا جس میں لڑکی کو ٹی سی دینے کی دھمکی دی گئی تھی اس بات سے خوف کا شکار لڑکی نے خودکشی کرلی ۔ جبکہ دوسرے واقعہ میں جو ادی بٹلہ پولیس حدود رچہ کنڈہ پولیس کمشنریٹ میں پیش آیا ۔ 18 سالہ ممتا نے انتہائی اقدام کرلیا ۔ ممتا راوی رالہ علاقہ کے ساکن یادیا کی بیٹی تھی ۔ جو انٹرمیڈیٹ کی طالبہ بتائی گئی ہے ۔ اس لڑکی نے پولیس ذرائع کے مطابق خرابی صحت سے تنگ آکر انتہائی اقدام کرلیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT