Saturday , May 27 2017
Home / جرائم و حادثات / عنبرپیٹ ترکاری مارکٹ کے قریب آتشزدگی کا واقعہ

عنبرپیٹ ترکاری مارکٹ کے قریب آتشزدگی کا واقعہ

حیدرآباد /24 نومبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ ترکاری مارکٹ کے قریب پیش آئے آتشزدگی کے واقعہ میں لاکھوں روپئے مالیتی اشیاء جل کر خاکستر ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ صبح کے اولین اوقات یہ حادثہ پیش آیا فوری طور پر دو فائر انجن گاڑیوں نے مقام پر پہونچکر آگ پر قابو پالیا ۔ تاہم آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ نہ چل سکا ۔ ایسٹ زون پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ چلانے کیلئے پولیس ہر زائویہ سے تحقیقات کر رہی ہے ۔ ذرائع کے مطابق 10 لاکھ روپئے کے نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT