Saturday , August 19 2017
Home / جرائم و حادثات / عنبرپیٹ میں ضعیف خاتون کا قتل

عنبرپیٹ میں ضعیف خاتون کا قتل

حیدرآباد /16 ستمبر ( سیاست نیوز ) عنبرپیٹ کے علاقہ میں ایک ضعیف خاتون کا نامعلوم افراد نے قتل کردیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ سرقہ کیلئے اس ضعیف خاتون کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ پولیس کے مطابق 60 سالہ سوگنا جو ایم ایس ایچ کالونی عنبرپیٹ میں رہتی تھی ۔ یہ ضعیف خاتون فیملی پنشنر بتائی گئی ہے ۔ یہ خاتون کل ونستھلی پورم علاقہ وظیفہ حاصل کرنے کیلئے گئی تھی اور واپس آگئی تھی ۔ سوگنا نامی یہ ضعیف خاتون اپنی بیٹی رادھیکا کے ہمراہ رہتی تھی جو ایک سافٹ ویر کمپنی میں ایچ آر منیجر کی حیثیت سے خدمات انجام دیتی تھی ۔ یہ لوگ حالیہ دنوں ونستھلی پورم سے عنبرپیٹ منتقل ہوچکے تھے ۔ سوگنا کا شوہر پیشہ ماسٹر کی خدمات انجام دیتا تھا جس کی موت کے بعد وظیفہ اس خاتون کو ملتا تھا ۔ آج دوپہر 12 بجے گھریلو ملازمہ متوفی خاتون سے ملاقات کے بعد گھر چلی گئی تاہم شام کے وقت اس گھریلو ملازمہ کی جانب سے سوگنا کی خیریت دریافت کرنے پر ہی قتل کا انکشاف ہوا ۔ اس خاتون کے گھر کا دروازہ کھلا پڑا تھا ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT