Sunday , August 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عنبرپیٹ پلے گراؤنڈس پر والی بال ٹورنمنٹ

عنبرپیٹ پلے گراؤنڈس پر والی بال ٹورنمنٹ

حیدرآباد۔ 7 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عنبرپیٹ پلے گراؤنڈ اسپورٹس اسوسی ایشن کا زیراہتمام 16 مئی سے ایل وینکٹ رام ریڈی میمورئیل والی بال ٹورنمنٹ منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ ٹورنمنٹ مرد و خواتین کے زمروں میں نان اسٹیٹ سینئر کھلاڑیوں کیلئے منعقد کیا گیا ہے۔ تمام مقابلے عنبرپیٹ پلے گراؤنڈس پر ہوں گے۔ تمام محکمہ جات، کلبس، کالجس، اسکولس وغیرہ اس ٹورنمنٹ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ 14 مئی تک داخلوں کی درخواستیں قبول کی جائیں گی۔ پی دھننجے گوڑ آرگنائزنگ سیکریٹری کو انٹریز روانہ کی جاسکتی ہیں۔ یہ میچس ناک آؤٹ بنیاد پر کھیلے جائیں گے۔ افتتاحی تقریب 16 مئی کو 4 بجے شام عنبرپیٹ پلے گراؤنڈس پر منعقد ہوگی۔ شرکت اور دیگر تفصیلات کیلئے 9885555977 یا 9966667798 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT