Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / عنبرپیٹ کی تحصیلدار چنچل گوڑہ جیل منتقل

عنبرپیٹ کی تحصیلدار چنچل گوڑہ جیل منتقل

حیدرآباد ۔ 14ڈسمبر ( این ایس ایس ) عنبر پیٹ کی تحصیلدار سندھیا رانی نے جو ایک عمارت کی تعمیر کی اجازت کیلئے چار لاکھ روپئے بطور رشوت طلب و قبول کرتے ہوئے اپنے بھائی کے اے سی بی جال میں رنگے ہاتھوں پھنس جانے کے فوری بعد پراصرار طور پر لاپتہ ہوگئی تھیں ‘ بالآخر آج خود کو اینٹی کرپشن بیورو ( اے سی بی ) کی عدالت کے سپرد کردیا ۔ سندھیا پر الزام ہے کہ عمارت کی تعمیر کی اجازت دینے کیلئے رشوت کا مطالبہ کررہی تھیں جس کی شکایت ملنے پر اے سی بی نے ان کے بھائی کو رقم کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تھا  جس کے فوری بعد سندھیا رانی اپنی گرفتاری کے اندیشہ سے روپوش ہوگئی تھیں لیکن اس صورتحال نے اس وقت ڈرامائی موڑ اختیار کیا جب وہ اچانک آج اے سی بی عدالت میں حاضر ہوتے ہوئے خودسپرد ہوگئیں ‘ جہاں اے سی بی عدالت کے جج نے انہیں 28 ڈسمبر تک عدالتی تحویل میں دے دیا ۔ بعدازاں عنبرپیٹ کی تحصیلدار سندھیا رانی چنچل گوڑہ سنٹرل جیل منتقل کردی گئیں ۔

TOPPOPULARRECENT