Wednesday , August 23 2017
Home / شہر کی خبریں / عنبرپیٹ کے گھر میں گیس سلینڈر پھٹ پڑا

عنبرپیٹ کے گھر میں گیس سلینڈر پھٹ پڑا

چار سالہ لڑکا فوت، معمر خاتون اور کمسن لڑکا زخمی
حیدرآباد۔/21جون، ( سیاست نیوز) عنبر پیٹ کے علاقہ میں آج صبح کی اولین ساعتوں میں پیش آئے سلینڈر دھماکہ میں ایک کمسن ہلاک اور دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ بتایا جاتا ہے کہ عنبرپیٹ کے علاقہ کمہارواڑی میں آج صبح تقریباً6 بجے دھماکہ پیش آیا جس میں 4سالہ پرویز ہلاک اور دیگر زخمی ہوگئے جن میں دیڑھ سالہ عزیز بھی شامل ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق 45سالہ ممتاز بیگم ساکن کمہارواڑی عنبرپیٹ کے مکان کے باہر یہ دھماکہ پیش آیا ۔ آج صبح ممتاز بی نے چائے تیار کرنے کیلئے گیس کا اسٹو جلایا اور جب چائے تیار ہوگئی تب اس خاتون نے جو حادثہ میں شدید زخمی ہوگئیں۔ اسٹو کے سلینڈر سے گیس خارج ہورہی ہے اور آگ نے اس جگہ اپنا اثر دکھانا شروع کردیا ۔ خوف کے عالم میں ممتاز بی نے گیس کے چھوٹے5لیٹر والے سلینڈر پر پانی ڈال دیا اورخوف کے عالم میں اسے مکان سے باہر لے آئیںاور اس کے بعد آگ پر قابو پانے اور سلینڈر کو ٹھنڈا کرنے کی غرض سے ممتاز بی نے اس پر مٹی ڈالی اور تھوڑی دور ہٹ گئی اس دوران دھماکہ پیش آیا جس میں ممتاز بی کے علاوہ ان کا نواسہ 4 سالہ پرویز اور پڑوسیوں کا لڑکا دیڑھ سالہ عزیز شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو کمہار واڑی بستی کے مکینوں نے فوری ہاسپٹل منتقل کیا جہاں علاج کے دوران کمسن پرویز فوت ہوگیا۔ سب انسپکٹر عنبر پیٹ پولیس مسٹر روی نے بتایا کہ اس حادثہ میں شدید زخمی پرویز کو ہاسپٹل منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ فوت ہوگیا۔ پرویز زخمی ممتاز بی کا نواسہ تھا جو کل رات ہی اپنی نانی کے یہاں آیا تھا۔ ممتاز بی کو 6 لڑکیاں ہیں جن میں 4 کی شادی ہوچکی ہے اور متوفی پرویز ان میں سے ایک لڑکی کا بیٹا تھا۔ پولیس عنبرپیٹ اس 5لیٹر سلینڈر کو سربراہ کرنے والے شخص کی تلاش کررہی ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔

TOPPOPULARRECENT