Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عنبر پیٹ ایم آر او کے دفتر و گھر پر اے سی بی دھاوے ‘ عہدیدار فرار ؟

عنبر پیٹ ایم آر او کے دفتر و گھر پر اے سی بی دھاوے ‘ عہدیدار فرار ؟

حیدرآباد ۔ /10 ڈسمبر (سیاست نیوز) انسداد رشوت ستانی کے دھاؤں کے دوران ایک ایم آر اونے قیامگاہ سے راہ فرار اختیار کی ۔ اے سی بی ذرائع کے مطابق عنبرپیٹ منڈل ریونیو آفیسر کے دفتر پر اینٹی کرپشن بیورو حکام نے اچانک دھاوا کرکے تنقیح کا آغاز کیا کیونکہ ایک معاملہ کی یکسوئی کیلئے ایم آر او نے ڈھائی لاکھ روپئے رشوت حوالہ کرنے کی خواہش کی تھی ۔ اطلاع ملنے پر اے سی بی نے فوری منڈل ریونیو آفس اور عہدیدار کی رہائش گاہ پر دھاوے کئے ۔ اسی دوران اے سی بی کارروائی کی اطلاع پاکر ایم آر او کے راہ فرار اختیار کرنے کی اطلاعات پائی جاتی ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT