Sunday , August 20 2017
Home / جرائم و حادثات / عنبر پیٹ کے بتکماں کنٹہ میں پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن

عنبر پیٹ کے بتکماں کنٹہ میں پولیس کا کارڈن سرچ آپریشن

موٹر گاڑیاں اور آٹوز ضبط ، روڈی شٹر اور مشتبہ افراد گرفتار
حیدرآباد ۔ /7 جنوری (سیاست نیوز) ایسٹ زون پولیس نے آج عنبرپیٹ کے بتکماں کنٹہ سلم علاقہ میں کارڈن اینڈ سرچ آپریشن کیا جس میں مشتبہ افراد کو حراست میں لیتے ہوئے گاڑیاں اور آٹوز ضبط کرلئے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر پولیس ایسٹ زون ڈاکٹر وی رویندر کی قیادت میں پولیس ٹیم نے آج بتکماں کنٹہ علاقہ میں شام 5 بجے اچانک کارڈن سرچ آپریشن کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی ۔ پولیس نے اس آپریشن کے دوران 35 گاڑیاں جس کے دستاویزات موجود نہیں تھے ضبط کرلئے اور ایک روڈی شیٹر اور 8 مشتبہ افراد کو حراست میں لیکر انہیں عنبرپیٹ پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا ۔ غیرقانونی طور پر گھریلو پکوان گیاس کی ریفیلنگ میں استعمال کئے جانے والے 16 ایل پی جی گیاس سیلنڈرس کو بھی پولیس نے برآمد کرلیا ۔ ڈی سی پی مسٹر رویندر نے بتایا کہ عوام میں احساس تحفظ کو فروغ دینے کیلئے دونوں شہروں میں کارڈن سرچ آپریشن وقفہ وقفہ سے کئے جارہے ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT