Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عنقریب اسٹار کھلاڑیوں کی ونڈیز ٹیم میں واپسی ہوگی:گیل

عنقریب اسٹار کھلاڑیوں کی ونڈیز ٹیم میں واپسی ہوگی:گیل

کنگسٹن۔14 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )آئندہ ماہ مختلف طرزکی کرکٹ کی ویسٹ انڈیز ٹیموں میں بیشتر نامور کھلاڑیوں کی واپسی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور حال ہی میں ٹیم میں واپسی کرنے والے صف اول کے بیٹسمین کرس گیل نے کہا ہے کہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان روابط بہتر ہو رہے ہیں اور اس کے مثبت اثرات جلد ہی دیکھنے میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بورڈ اورکھلاڑیوں کے درمیان تنازعہ میں کمی آرہی ہے اور ان کی ٹیم میں واپسی کا شائقین کرکٹ نے زبردست خیرمقدم کیا ہے اور امید ہے کہ وقت کے ساتھ معاملات میں بہتری آتی رہے گی اور وہ اپنی ٹیم کی جانب سے مزید میچز کھیل سکیں گے کیونکہ وہ 2019 ء کا ورلڈ کپ کھیلنا چاہتے ہیں۔ کرس گیل نے مزید کہا کہ کرکٹ بورڈ کے ارباب مجاز اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات میں بہتری آ رہی ہے اور ڈوین براوو کے ساتھ ہونے والا تنازعہ بھی حل کیا جا رہا ہے اور اولین کوشش یہی ہے کہ ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کیلئے زیادہ سے زیادہ صف اول کے کھلاڑی دستیاب ہوں۔ واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز سلیکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ میں پچاس اوورز کے فارمیٹ میں شریک کھلاڑیوں کو ہی منتخب کرتے ہیں لیکن اس سلسلے میں چیئرمین آف سلیکٹرز کارٹنی براؤن سے مذاکرات جاری ہیں اور کرس گیل پر امید ہیں کہ قوانین میں تبدیلی کے بعد کیرون پولارڈ،سنیل نارائن اور دیگر کھلاڑیوں کی دستیابی ممکن ہو جائے گی اور انگلینڈ کے آئندہ دورے میں ویسٹ انڈیز کا اسٹارز سے بھرپور اسکواڈ دیکھنے کا موقع ملے گا جس کیلئے وہ ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کی جانب سے باضابطہ اعلان کے منتظر ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT