Sunday , September 24 2017
Home / جرائم و حادثات / عوامی تقسیم نظام کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

عوامی تقسیم نظام کے چاول کی غیر قانونی منتقلی کے خلاف کارروائی

تین لاریوں کے ساتھ چاول و دال ضبط ، 12 افراد گرفتار ، سائبرآباد پولیس کا خصوصی آپریشن
حیدرآباد /26 نومبر ( سیاست نیوز ) سائبرآباد پولیس کی اسپیشل آپریشن ٹیم نے عوامی تقسیم نظام ( پی ڈی ایس ) کے چاول کو ضبط کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ ایس او ٹی نے کمشنر کی خصوصی ہدایت پر یہ کارروائی انجام دی ۔ انسپکٹر ایس او ٹی گرو راگھاویندرا کے مطابق ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آج صبح ایس او ٹی نے غیر قانونی طور پر منتقل کئے جارہے تین لاریوں کو ضبط کرلیا اور 12 افراد کو گرفتار کرلیا جبکہ مزید 8 افراد مفرور بتائے گئے ہیں ۔ ایس او ٹی نے اس موقع پر 142 کنٹل پی ڈی ایس راشن کے چاول کے علاوہ 6 کنٹل تور دال اور تین گاڑیوں کو ضبط کرلیا ۔ جس کی جملہ مالیت 10 لاکھ روپئے بتائی گئی ہے ۔ ایس او ٹی کے مطابق جیہ پرکاش نامی شخص ونپرتی ضلع محبوب نگر کا ساکن ہے۔ اہم سرغنہ بتایا گیا ہے ۔ اس نے دو گاڑیاں حاصل کی تھیں او رایک گاڑی کو گاندھی نگر گودام روانہ کیا تھا ۔ جہاں چندر شیکھر سے ایک پرائیویٹ ایجنٹ کے ذریعہ دوسرے گودام میر پیٹ چاول حاصل کرتا تھا ۔ پولیس نے خفیہ اطلاع پر جال بچھاکر شمش آباد کے علاقہ کندپلی میں انہیں گرفتار کرلیا اور جمیل ، روی ، بالا چندریا ، پرکاش ، راج شیکھر اور دیگر کو گرفتار کرلیا ۔

TOPPOPULARRECENT