Sunday , October 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عوامی دولت اور سرکاری وسائل کی لوٹ شہریوں کیلئے لمحہ فکر

عوامی دولت اور سرکاری وسائل کی لوٹ شہریوں کیلئے لمحہ فکر

جی ایچ ایم سی کے مجوزہ انتخابات سے رقمی تغلب آشکار، مرزا فاروق بیگ کا بیان
حیدرآباد 20 ڈسمبر (پریس نوٹ) سوشلسٹ پارٹی (انڈیا) کے اسٹیٹ جنرل سکریٹری جناب مرزا فاروق بیگ نے مجوزہ بلدی انتخابات سے قبل بلدیہ میں 3630 کروڑ روپئے کی دھاندلیوں کی اعلیٰ سطح تحقیقات اور اس میں ملوث عہدیداروں و بدعنوان قائدین کو بے نقاب کرنے کا پرزور مطالبہ کیا تاکہ عوام مجوزہ انتخابات کے پیش نظر رہبر و رہزن میں فرق کرسکیں۔ انھوں نے کہاکہ یہ دولت عوام کے ترقیاتی فنڈس کیلئے مختص تھی۔ لیکن اتنے بڑے اسکام کے انکشاف کے بعد معنی خیز خاموشی عوام کے ساتھ ناانصافی اور اس میں ملوث بدعنوان افراد کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ جناب فاروق بیگ نے کہاکہ ہر ذمہ دار شہری کے لئے لمحہ فکر ہے اور اس طرح کے اسکام سے سرکاری خزانہ پر مزید مالی بوجھ عائد ہورہا ہے۔ وہیں دوسری طرف سرکاری خزانہ کو بھرنے ٹیکس میں اضافہ اور مہنگائی کا باعث بن رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT