Wednesday , May 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی سربراہی کے چاول کی غیر قانونی منتقلی ناکام

عوامی سربراہی کے چاول کی غیر قانونی منتقلی ناکام

بھونگیر میں پولیس کی کارروائی ، 3 افراد گرفتار
بھونگیر /5 مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوامی سربراہی کے پی ڈی ایس چاول کی غیر قانونی تجارت و منتقلی کو ترکاپلی پولیس نے ناکام بناتے ہوئے 3 افراد کو گرفتار کرتے ہوئے لاری اور 90 کنٹل چاول کو ضبط کرلیا ۔ واقعات کے بموجب ضلع یادادری بھونگیر کے ترکاپلی منڈل میں گاڑیوں کی تنقیح کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ لاری کے چاول کے بارے میں تفتیش کرنے پر جو انکشاف ہوئے اس سے پولیس بھی حیرت زدہ رہ گئی ۔ بھونگیر کے ڈی سی پی یادگیری اور اے سی پی موہن ریڈی میڈیا کے سامنے لاری ڈرائیور اور اونپر بھوکیا سرینو ، بھوکیا رمیش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر تفتیش کی ۔ ملزمین نے اقبال جرم کرتے ہوئے چونکا دینے والے انکشاف کئے ۔ انہوں نے کہا کہ ترکاپلی منڈل کے بیگیاتانڈہ اور اطراف کے مواضعات سے سفید راشن کارڈ گیرندوں کو حکومت کی جانب سے سبسیڈی پر سربراہ کئے جانے والے چاول کو یہ گروہ 13 روپئے فی کیلو کے حساب سے خرید کر سدی پیٹ ضلع کے ورگل منڈل کے موضع مجیدپلی کی لکشمی وینکٹ رمنا ٹریڈرس رائس مل کے مالک گنڈالہ پرمیشور کو 19 روپئے فی کیلو کے حساب سے فروخت کرتے تھے اور یہی چاول پھر سے دوبارہ حکومت کو 26 روپئے کے حساب سے فروخت کیا جارہا تھا ۔ اور لاری کو ہر لوڈ پر 5000 روپئے ادا کئے جارہے تھے ۔ پولیس نے رائس مل پر چھاپہ مارکر 140 کنٹل چاول کو بھی ضبط کرتے ہوئے رائس مل مالک پرمیشور کو بھی گرفتار کرلیا ۔ تین گرفتار ملزمین کو میڈیا کے سامنے پیش کرتے ہوئے ڈی سی پی یادگیری نے پولیس کی کارکردگی کی ستائش کی اور ملزمین کو ریمانڈ کیا ۔ اس موقع پر سی آئی رگھویر ریڈی ، ایس آئی وینکٹیا و دیگر موجود تھے ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT