Sunday , September 24 2017
Home / ہندوستان / عوامی شعبہ کے بینکوں میں بیرونی سرمایہ کی حد میں اضافہ کی تجویز

عوامی شعبہ کے بینکوں میں بیرونی سرمایہ کی حد میں اضافہ کی تجویز

نئی دہلی 16 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) حکومت عوامی شعبہ کے بینکوں میں بیرونی سرمایہ کاری کی حد کو 20 فیصد سے بڑھا کر 49 فیصد کرنے کی تجویز پر غور کر رہی ہے ۔ اس کا مقصد بیرونی فنڈز حاصل کرنا ہے ۔ وزارت فینانس کی جانب سے اس تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے ۔ ذرائع نے یہ بات بتائی اورکہا کہ اس سلسلہ میں پارلیمنٹ بجٹ اجلاس میں اعلان کیا جاسکتا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ اگر حکومت اس تجویز کو قبول کرلیتی ہے تو پھر کئی قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہوگی جو عوامی شعبہ کے بینکوں میں بیرونی سرمایہ کاری سے متعلق ہیں۔ فی الحال عوامی شعبہ کے بینکوں میں حکومت کی اجازت سے 20 فیصد تک بیرونی سرمایہ کاری حاصل کی جاسکتی ہے ۔ گذشتہ سال حکومت نے خانگی شعبہ کے بینکس میں بیرونی سرمایہ کاری کے اصولوں میں قدرے ترمیم کی تھی ۔ قبل ازیں خانگی شعبہ کے بینکس میں 49 فیصد سرمایہ کاری کی اجازت دیدی گئی تھی ۔

TOPPOPULARRECENT