Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / عوامی شعبہ کے بینکوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

عوامی شعبہ کے بینکوں کی کارکردگی پر جائزہ اجلاس

نئی دہلی۔25 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) عوامی شعبہ کے بینکوں کی جانب سے قرضوں کی وصولی میں ناکامی اور زبردست مالیاتی خسارہ کے پیش نظر وزیر فینانس ارون جیٹلی نے 6 جون کو سربراہان بینکس کا اجلاس طلب کیا ہے تاکہ ابتر حالات سے نمٹنے کے لئے راہیں تلاش کی جاسکے۔ اجلاس میں عوامی شعبہ کے بینکوں کی سالانہ کارکردگی اور مالیاتی خسارہ پر قابو پانے کے لئے مطلوبہ سرمایہ پر تبادلہ خیال کیا جائیگا یہ اجلاس مالیاتی سال 2015-16ء کے چوتھے سہ ماہی میں سرکاری بینکوں کو 20 ہزار کروڑ سے زائد کے خسارہ کے پس منظر میں منعقد کیا جارہا ہے۔ جبکہ مزید چند بینکوں بشمول ایس بی آئی اور کنارا بینک نے ہنوز سالانہ اعداد و شمار کا اعلان نہیں کیا ہے۔ علاوہ ازیں اجلاس میں مختلف اسکیمات پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا، پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا اور اٹل پنشن یوجنا پر عمل آوری کا جائزہ لیا جائیگا۔

TOPPOPULARRECENT