Friday , August 18 2017
Home / شہر کی خبریں / عوامی شکایات کی فوری یکسوئی کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم کا افتتاح

عوامی شکایات کی فوری یکسوئی کیلئے ایمرجنسی کنٹرول روم کا افتتاح

حیدرآباد۔ 19 مئی (آئی این این) وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی آر نے آج جی ایچ ایم سی ہیڈآفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکل صورتحال میں 100 ڈائیل کریں اور 150 لائنس کو اس سے مربوط کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ عوام موسلادھار بارش ، قدرتی آفات، پانی جمع ہوجانے ، درخت گرنے یا عمارت منہدم ہوجانے وغیرہ جیسی شکایات جی ایچ ایم سی کال سنٹر پر بھی 21111111 ڈائیل کرتے ہوئے درج کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام متعلقہ محکمہ جات جیسے جی ایچ ایم سی، ایچ ایم ڈی اے، واٹر سپلائی بورڈ، ٹریفک پولیس، محکمہ موسمیات، فائر سرویس، برقی کے علاوہ 108 ایمرجنسی سرویس کسی بھی ہنگامی حالات میں ایک ہی چھت تلے دستیاب رہیں گے۔

TOPPOPULARRECENT