Tuesday , September 26 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی شکایتوں کی فوری یکسوئی کرنے ضلع کلکٹر کی ہدایت

عوامی شکایتوں کی فوری یکسوئی کرنے ضلع کلکٹر کی ہدایت

منچریال۔ 11 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع کلکٹر منچریال میں ضلع کلکٹر آر وی کرنن نے عوام سے ان کے مسائل پر مبنی درخواستیں وصول کیں۔ اس موقع پر صدر ضلع بی جے پی ملا ریڈی نے اپنی درخواست میں مطالبہ کیا کہ ایک ہی مقام پر تمام ضلع دفاتر تعمیر کئے جائیں۔ تمام تالابوں کی ازسرنو پیمائش کی جائے اور ناجائز قابضین سے اراضی واپس حاصل کرلی جائے۔ مندامری منڈل کے خواجہ معین الدین نے ضلع کلکٹر سے گذارش کی ہے کہ انہیں راشن کارڈ منظور کیا جائے۔ بھیمارم منڈل کے داسری راملو نے اپنی درخواست میں کہا کہ ان 25 گنٹے اراضی سروے نمبر 181/13 میں دیگر افراد نے کچھ حصہ پر قابض ہوگئے۔ دوبارہ پیمائش کرتے ہوئے مقبوضہ اراضی واپس دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس اجلاس میں زائد از 200 مسائل پر مبنی عوامی درخواستیں وصول ہوئی ہیں۔ ضلع کلکٹر نے متعلقہ عہدیداروں کو ہدایت دی ہے کہ موصولہ درخواستوں کی فوری یکسوئی کریں۔ اس اجلاس میں انچارج ڈی آر او پرینیکا، چیف پلاننگ آفیسر ستیہ نارائنا، ڈی ای او روی کانت کے علاوہ متعلقہ محکموں کے عہدیداروں اور عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT