Thursday , August 24 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اسکیمات

عوامی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اسکیمات

چپہ ڈنڈی میں ترقیاتی کاموں کی سنگ بنیاد تقریب سے ایٹالہ راجندر کا خطاب

جگتیال  12 ؍ فبروری ( سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر کی قیادت میں عوام کی فلاح بہبود کے لئے بے مثال فلاحی اسکیمات کو روبہ عمل لایا جا رہا ہے ۔ ‘ سابق آندھرائی قیادت میں تلنگانہ کے ساتھ ناانصافی کی گئی  ۔ 57 سالہ آندھرائی قیادت میں علاقے تلنگانہ کے لئے ہر سال 13000 کروڑ روپئے خرچ کئے جاتے تھے ۔ تلنگانہ ریاست کے قیام کے بعد 35 ہزار کروڑ روپئے سے 50  ہزار کروڑ روپئے تک تلنگانہ کی ترقی اور فلاحی اسکیمات کے لئے خرچ کئے جا رہے ہیں ۔ اس سے پہلے مال ہمارا اور شوق ان کا ہو رہا تھا لیکن اب ہمارا ایک ایک پیسہ تلنگانہ ریاست کی ترقی کے لئے خرچ ہو رہا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر فینانس اور سیول سپلائی مسٹر ایٹالہ راجندر نے ضلع جگتیال کے حلقہ چپہ ڈنڈی میں 13 کروڑ کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھنے بعد جلسہ کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے  کہاکہ تلنگانہ کے قیام کے بعد چیف منسٹر کے سی آر نے تالابوں کی مرمت اور صفائی سے تالاب پانی سے لبریز ہیں ۔ پانی کے لئے ترسنا اور لڑنا پڑتا تھا ۔ طلباء کو باریک چاول کا کھانا اور ہر موضع 245 گھنٹے برقی سربراہی ہمارے تلنگانہ ریاست کی ترقی کی زندہ مثال ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حلقہ چپہ دنڈی ایک خشک سالی سے متاثرہ علاقہ ہے اس کی ترقی کے لئے خصوصی اقدامات کا تیقن دیا ۔

TOPPOPULARRECENT