Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے نئی اسکیمات روشناس

عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے نئی اسکیمات روشناس

جگتیال میں رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی کی پریس کانفرنس
جگتیال /11 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) رکن اسمبلی ٹی جیون ریڈی نے آج شام اپنی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس کو مخاطب کرتے ہوئے ریاستی حکومت اور چیف منسرٹ کے سی آر کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے یہ نئی اسکیمات روہ بعمل لانے کا الزام لگایا ۔ اقتدار میں آنے سے پہلے انتخابی منشور میں بلند بانگ دعوے کئے گئے  1.70 ہزار ملازمتوں کی فراہمی کا وعدہ کیا گیا ۔ صرف 15 ہزار ملازمتوں کے لئے عالامیہ جاری کیا ۔ حکومت سنبھل کر ایک سال کا عرصہ ہو رہا ہے ۔ ہر سال 10 ہزار ملازمین وظائف پر سبکدوش ہوتے ہیں اور انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کے قیام کے بعد کوئی خانگی یا آوٹ سورسنگ کنٹراکٹ ملازم نہ ہونے کا دعوہ کیا گیا ۔ صفائی ملازمین اپنے مسائل کییکسوئی کیلئے احتجاج کر رہے ہیں اور کسان برادری پریشان ہے جبکہ ملک کی ترقی کسان برادری پر منحصر ہے اور کسانوں کے قرض معاف کرنے کا وعدہ کرنے والے کسانوں کے قرض معاف نہیں کئے اور انہیں بنک قرض کی فراہمی نہیں کی جارہی ہے ۔ جس کی وجہ سے کسان باہر سے قرض حاصل کرتے ہوئے زیادہ قرض کے بوجھ سے پریشان ہے ۔ آج خودکشی کرنے والے کسانوں کو آندھرا ریاست میں 5 لاکھ روپئے دئے جارہے ہیں ۔ تلنگانہ حکومت بھی کسانوں کو 5 لاکھ روپئے ایکس گریشیا ادا کرے اور گرام جیوتی پروگرام میں عوامی مسائل پر توجہ دینے کا مطالبہ انتخاب سے قبل کئے گئے وعدے بے گھر افراد کو دو بیڈروم کا گھر دلت طبقہ کو تین ایکڑ اراضی کی فراہمی پر موضع کیلئے پنچایت سکریٹری کا انتخاب کیلئے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا اور ریاست میں کیا ہو رہا ہے ۔ حقائق پر غور کرنے چیف منسٹر سے مطالبہ کیا اور 14 ویں فینانس کمیشن کے تحت فنڈس جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ گرام پنچایت کے ملازمین کے مسائل کی یکسوئی کا مطالبہ کیا اور انہیں سرکاری طور پر تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ کیا ۔ ا

TOPPOPULARRECENT