Tuesday , August 22 2017
Home / شہر کی خبریں / عوامی مسائل پر اپوزیشن کا احتجاج جمہوری حق

عوامی مسائل پر اپوزیشن کا احتجاج جمہوری حق

ارکان اسمبلی کو معطل کرنے کی دھمکی ناقابل قبول ، ملو بٹی وکرامارک کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 15 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ڈپٹی فلور لیڈر کانگریس لیجسلیچر پارٹی ملو بٹی وکرامارک نے عوامی مسائل پر احتجاج کو اپوزیشن کا جمہوری حق قرار دیا ۔ اسپیکر کے پوڈیم کے قریب پہونچنے پر معطل کرنے کی دھمکی کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر کانگریس حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔ آج پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملو بٹی وکرامارک نے کہا کہ عوامی مسائل ہی کانگریس کا ایجنڈا ہے ۔ جس کو ایوانوں میں موضوع بحث بناتے ہوئے کانگریس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی ۔ انہوں نے حکومت کی جانب سے اسپیکر پوڈیم کے قریب پہونچکر احتجاج کرنے پر ارکان کو معطل کردینے سے متعلق دئے گئے اشارے کو غیر دستوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ عوامی مسائل کو حل کرانے کے لیے احتجاج کرنا اپوزیشن کا جمہوری حق ہے جسے حکومت ہرگز چھین نہیں سکتی ۔ کانگریس پارٹی اسمبلی کے سرمائی سیشن میں کسانوں کے برقی بقایہ جات کی معافی ، فیس ری ایمبرسمنٹ کے بقایہ جات کی اجرائی ، مسلمانوں اور قبائلی طبقات کو 12 فیصد تحفظات کی فراہمی ، ہر گھر کو ایک ملازمت ، ایس سی ، ایس ٹی سب پلان کے علاوہ دوسرے مسائل کو موضوع بحث بنائے گی ۔ بارش سے حیدرآباد کی ہوئی صورتحال کو بھی موضوع بحث بنایا جائے گا ۔ انہوں نے اسپیکر پوڈیم کے قریب احتجاج کرنے پر معطل کرنے کی دی گئی دھمکی کی بھی مذمت کی ہے اور کہا کہ کانگریس پارٹی اپوزیشن کا تعمیری رول ادا کرے گی اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان فلور کوآرڈینیشن پیدا کرنے کی بھی کوشش کرے گی ۔ ضرورت پڑنے پر حکومت کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے سے بھی گریز نہیں کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT