Sunday , August 20 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کا حل ، ٹی آر ایس کا اہم مقصد

عوامی مسائل کا حل ، ٹی آر ایس کا اہم مقصد

جڑچرلہ کاورم پیٹ میں ترقیاتی کاموں کا سنگ بنیاد، لکشما ریڈی کا خطاب
جڑچرلہ 18 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) جڑچرلہ شہر کاورم پیٹ علاقہ میں آج 2 کروڑ روپیوں کی لاگت سے مختلف ترقیاتی کاموں کو ریاستی وزیر صحت ڈاکٹر سی لکشما ریڈی کے ہاتھوں سنگ بنیاد تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ بعدازاں ڈاکٹر سی لکشما ریڈی نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آج تلنگانہ ریاست میں ٹی آر ایس پارٹی کی خصوصی دلچسپی سے ہر موضع میں ترقیاتی کام انجام دے رہے ہیں۔ جس کے ضمن میں گزشتہ 30 سال قبل کاورم پیٹ کے عوام کو بادے پلی جڑچرلہ آنے جانے کیلئے کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ اس ضمن میں آج بی ٹی روڈ کی مرمتی کاموں کے لئے سنگ بنیاد رکھا گیا۔ اس کے علاوہ اس شہر میں سڑک کے درمیان اسٹریٹ لائٹ کا مرکز قائم کرنے کا وعدہ کیا۔ مواضعات و شہر کے عوامی مسائل کو حل کرنے کے تحت چیف منسٹر کے چندرشیکھر راؤ کی خصوصی دلچسپی سے مختلف اسکیمات کو روبہ عمل لایا جارہا ہے۔ انتخابات سے قبل کئے گئے وعدوں کو مکمل کرنے کے لئے مختلف اسکیمات متعارف کی جارہی ہیں۔ 2 روز قبل جڑچرلہ واٹر گرڈ کے تحت ہر گھر کو مفت نل کنکشن دینے کا ح کومت کا اولین مقصد ہے جس کے تحت جڑچرلہ میں پانی کا مرکز قائم کیا گیا۔ اس کے علاوہ پالمور لفٹ اریگیشن پراجکٹ مکمل کرتے ہوئے زرعی کسانوں کو کافی فائدہ حاصل ہوتا ہے۔ لیکن ان کاموں کو نہ دیکھ کر اپوزیشن قائد طرح طرح کے ناٹک کرتے ہوئے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ حکومت کے تعلق سے عوام اچھی طرح واقف ہیں۔ صرف 15 ماہ میں ٹی آر ایس نے کئی اسکیمات پر عمل آوری کی ہے۔ مقامی ٹی آر ایس ضلع صدر بی شیوا کمار، جگنیاں سابق سرپنچ کاورم پیٹ، یادیاں نے مخاطب کیا۔ اس موقع پر سری کانت، امتیاز خان کوآپشن ممبر، منڈل پریشد صدرنشین کمیٹی نائک، زیڈ پی ٹی سی جیہ پردا، محمد یوسف، سدرشن گوڑ، عقیل اور جگدیشور ریڈی، عرفان شاہد، غوث، ناگا راجو کے علاوہ مقامی ٹی آر ایس قائدین اس موقع پر موجود تھے۔ سرکل انسپکٹر جنگیاں کی جانب سے پولیس کا ماحول بندوبست رکھا گیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT