Thursday , August 17 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

عوامی مسائل کی عاجلانہ یکسوئی کی ہدایت

میدک 11 ڈسمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈیویژنل پنچایت آفیسر ڈی پی او میدک مسٹر پربھاکر کی زیرصدارت تلنگانہ این جی اوز بھون میں گرام پنچایت سکریٹریز کے ساتھ ایک جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ ڈی پی او نے کہاکہ گرام پنچایت سطح پر وصول شدنی ’’امکنہ محاصل‘‘ جائیداد ٹیکس کی جنگی خطوط پر عمل میں لائیں۔ گرام سکریٹریز کو چاہئے کہ اپنی حرکیاتی خدمات کے ذریعہ 31 ڈسمبر تک 100 فیصد امکنہ ٹیکس کی وصولی کو یقینی بنائیں اور تمام تفصیلات آن لائن فراہم کردیں۔ مسٹر پربھاکر نے مزید کہاکہ جس دیہات میں پینے کے پانی کی قلت ہو فی الفور محکمہ آر ڈبلیو ایس اور متعلقہ تحصیلداروں کو مطلع کریں۔ پینے کے پانی کی سربراہی کیلئے ٹینکرس کا انتظام کریں۔ انھوں نے کہاکہ ’’ڈائیل یور‘‘ پروگرام میں وصول شدہ شکایات اور مسائل کو حل کرنے کے لئے متحرک ہوجائیں۔ علاوہ ازیں گرام جیوتی کے ذریعہ حل کردہ دیہی مسائل کی تفصیلات ویب سائیٹ پر فراہم کریں۔ انھوں نے کہاکہ ہریتاہارم کے تحت دیہاتوں میں کی گئی شجرکاری (پودوں کے تحفظ) کیلئے دیہی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دیں اور پودوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ اس اجلاس میں میدک ڈیویژن سے متعلق گرام سکریٹریز کی بڑی تعداد شریک تھی۔

TOPPOPULARRECENT